وزیر دفاع پرویز خٹک دھاندلی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ مقرر

ایکسپریس نیوز  ہفتہ 29 ستمبر 2018
 کمیٹی میں قومی اسمبلی سے 18 اور سینیٹ سے6 ارکان لیے جائیں گے جس میں حکومت اوراپوزیشن کے 12، 12 ارکان ہوں گے۔ فوٹو :فائل

کمیٹی میں قومی اسمبلی سے 18 اور سینیٹ سے6 ارکان لیے جائیں گے جس میں حکومت اوراپوزیشن کے 12، 12 ارکان ہوں گے۔ فوٹو :فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیر دفاع پرویزخٹک کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے قائم ہونے والی خصوصی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی کے سربراہ ہونگے، 24 رکنی کمیٹی میں قومی اسمبلی سے 18 اور سینیٹ سے6 ارکان لیے جائینگے جس میں حکومت اوراپوزیشن کے ارکان کی تعداد برابر 12، 12ہوگی، حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اپنے ممبران کے نام اسپیکرکودے رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ اسپیکر ایوان میں کمیٹی کاباضابطہ اعلان کریں گے اورنوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعدکام شروع ہوگا۔ کمیٹی اپنے پہلے اجلاس میں ٹی او آرز طے کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔