بڈھ بیر میں پولیس آپریشن کالعدم تنظیم کا دہشت گرد اور 8 اشتہاری گرفتار

کالعدم تنظیم کا دہشت گرد 2008ء سے 2010ء تک متعدد کارروائیوں میں مطلوب تھا، پولیس


ویب ڈیسک September 30, 2018
کالعدم تنظیم کا دہشت گرد 2008ء سے 2010ء تک متعدد کارروائیوں میں مطلوب تھا، پولیس (فوٹو: فائل)

بڈھ بیر اور ملحقہ علاقوں میں پولیس نے گرینڈ سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے مطلوب دہشت گرد اور 8 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پشاور کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر اور قبائلی علاقوں سے متصل علاقوں میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر گرینڈ سرچ آپریشن کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشت گرد حمزہ کو گرفتار کرلیا جو 2008ء سے 2010ء تک دہشت گردی کی کارروائیوں میں مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 8 اشتہاریوں کو بھی گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

مقبول خبریں