مٹیاری میں کالج کلرک فرعون بن گیا طالبہ کے والد کی سرعام تذلیل

صوبائی وزیر تعلیم نے ڈائریکٹر کالجزحیدرآباد، کالج پرنسپل اور کلرک کو طلب کرلیا۔


ویب ڈیسک October 07, 2018
صوبائی وزیر تعلیم نے ڈائریکٹر کالجزحیدرآباد، کالج پرنسپل اور کلرک کو طلب کرلیا۔ فوٹو:اسکرین گریب

نیو سعید آباد گورنمنٹ ڈگری کالج میں بیٹی کے داخلہ فارم کے لیے طلب کی جانے والی مارک شیٹ پر بااثر سینیئر کلرک نے باپ کو پاؤں میں گرکر معافی مانگنے پر مجبور کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مٹیاری میں نیو سعید آباد گورنمنٹ ڈگری کالج میں بیٹی کے داخلہ فارم کے لیے طلب کی جانے والی مارک شیٹ پر بااثر سینیئر کلرک نے باپ کی تذلیل کردی اور پاؤں میں گرنے پر مجبور کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کالج میں اپنی بیٹی کے داخلے کے لئے کلرک کی منت سماجت کررہا ہے اورکہہ رہا ہے کہ اگرکالج میں بیٹی کاداخلہ نہیں دے رہے تو مارک شیٹ واپس دے دیں۔ لیکن کلرک نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باپ کو اپنے قدموں میں گرکرمعافی مانگنے پرمجبورکردیا اورکسی کی ایک نہ سنی۔ بے بس باپ کالج میں داخلہ نہ دینے اورمارک شیٹ واپس نہ ملنے پر بااثر کلرک کے پاؤں میں گرکرمعافی مانگتا رہا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صوبائی وزیرتعلیم سید سردارشاہ نے پیر کے روز ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید چنڑ، گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل، بے رحم کلرک اور متاثرہ شخص کو کراچی دفتر میں ذاتی حیثیت سے پیش ہونے کا حکم دے دیا جب کہ واقعے سے متعلق ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد سے رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔ ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید چنڑ نے نیو سعید آباد گورنمنٹ ڈگری کالج کے سینیئر کلرک کومعطل کردیا ہے۔

مقبول خبریں