لاہور ہائی کورٹ نے بھارتی فلموں کی نمائش پر وفاق سے جواب طلب کرلیا

لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو درخواست کا جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی


کورٹ رپورٹر October 09, 2018
بھارتی فلموں کی نمائش کے لیے امپورٹ پالیسی وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر جاری کی گئی، وکیل فوٹو:فائل

ہائی کورٹ نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے لیے درخواست پر وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کے لیے مہلت دے دی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجدمحمود سیٹھی نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت کی، درخواست میں بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کو چیلنج کیا گیا۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ بھارتی فلموں کی نمائش کے لیے امپورٹ پالیسی وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر جاری کی گئی اس لیے فلموں کی نمائش غیر قانونی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ بھارتی فلموں کی نمائش کے حوالے سے امپورٹ پالیسی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

وفاقی حکومت نے درخواست کا جواب داخل کرنے کے لیے مہلت مانگ لی جس پر لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو مہلت دے دی، درخواست پر مزید سماعت 11 اکتوبر کوہوگی۔

مقبول خبریں