نیوزی لینڈ کے مارٹن کپٹل پاکستان کیخلاف سیریز سے آؤٹ

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 19 اکتوبر 2018
جارح مزاج بلے باز پنڈلی کی انجری کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

جارح مزاج بلے باز پنڈلی کی انجری کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز مارٹن کپٹل پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز سے آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کے خلاف سیریز سے پہلے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سخت دھچکا لگا ہے، نیوزی لیںڈ کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز  مارٹن گپٹل پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے لئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، وہ پنڈلی کی انجری کی وجہ سے کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے دور رہیں گے۔

تجربہ کار پہلے کیربین پرئمیر ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے، اس تکلیف سے نجات پائی تھی کہ اب انہیں پنڈلی میں درد شروع ہوگیا ہے، ڈاکٹرز نے مارٹن گیپٹل کو 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ 32 سالہ گیپٹل اب تک 75 ٹی ٹوئنٹی میچز میں دو سنچریوں کی مدد سے 2 ہزار 271 رنز بناچکے ہیں اور پاکستان کے خلاف ہر سیریز میں ان کا شاندار ریکارڈ رہا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز اکتیس اکتوبر،دو نومبر اور چار نومبر کو شیڈول ہیں۔ اس کے بعد ون ڈے سیریز سات نومبر سے کھیلی جاے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔