سندھ بھر میں چہلم شہدائے کربلا پر ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان

پابندی کا اطلاق 28 اکتوبر سے 2 نومبر تک ہوگا۔


Staff Reporter October 26, 2018
پابندی کا اطلاق 28 اکتوبر سے 2 نومبر تک ہوگا۔ فوٹو : فائل

MULTAN: سندھ حکومت نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی جب کہ پابندی کا اطلاق 28 اکتوبر سے ہوگا۔

محکمہ داخلہ نے سندھ بھر میں چھ روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، اطلاق 28 اکتوبر سے 2 نومبر تک ہوگا۔ لازمی سروس ، سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں، بزرگ شہری، خواتین اور صحافیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

علاوہ ازیں چھ اضلاع میں موبائل فون سروس بھی مقررہ اوقات میں بند رکھنے کی سفارش کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں