دوبارہ نظر آئے توقتل کردوں گا،ریفری کو دھمکی دینے والے سوئس فٹبالرپرپابندی

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 18 اگست 2012
لیگ حکام کے مطابق مقدونیہ سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کا یہ رویہ کھیل کی روح کے انتہائی منافی ہے جس کی وجہ سے انھیں سزا دی گئی۔  فوٹو اے ایف پی

لیگ حکام کے مطابق مقدونیہ سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کا یہ رویہ کھیل کی روح کے انتہائی منافی ہے جس کی وجہ سے انھیں سزا دی گئی۔ فوٹو اے ایف پی

برینی / سوئٹزرلینڈ: سیکنڈ ڈویژن فٹبال لیگ میں امپائر کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے کھلاڑی پر 10 میچز کی پابندی عائد کردی گئی، سوئس فٹبال لیگ کے مطابق 5 اگست کو بائل کیخلاف میچ میں ایف سی ول کے ایڈز جوہاوک نے میدان بدر کیے جانے پر ریفری سے کہا کہ ’اگر تم مجھے دوبارہ نظر آئے تو قتل کردوں گا۔

لیگ حکام کے مطابق مقدونیہ سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کا یہ رویہ کھیل کی روح کے انتہائی منافی ہے جس کی وجہ سے انھیں سزا دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔