بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے


ویب ڈیسک November 12, 2018
بجلی کی قیمتوں میں 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی ہے جس کے بعد بجلی کی قیمت میں 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، سی پی پی اے کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت 14 نومبر کو نیپرا ہیڈکوارٹر میں ہوگی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

واضح رہے کہ حکومت اس سے قبل گیس کی قیمتوں میں 10 سے لے کر 143 فیصد تک اضافہ کرچکی ہے جب کہ کابینہ نے بھی اس سے قبل بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔

مقبول خبریں