پی ٹی آئی کا 20 رکنی وفد 19 نومبر کو 6 روزہ دورے پر چین جائے گا

وفد کی قیادت تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل ارشد داد کریں گے جس میں مرکزی وصوبائی قائدین شامل ہوں گے۔


Numainda Express November 15, 2018
وفد کی قیادت تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل ارشد داد کریں گے جس میں مرکزی وصوبائی قائدین شامل ہوں گے۔ فوٹو: فائل

PARIS: حکمراں جماعت تحریک انصاف کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی 19 نومبر کو چین روانہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بعد حکمراں جماعت تحریک انصاف کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی 19 نومبر کو چین روانہ ہوگا جب کہ 20 رکنی وفد 6 روز چین میں قیام کرے گا۔

وفد کی قیادت تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل ارشد داد کریں گے جس میں مرکزی وصوبائی قائدین شامل ہوں گے۔ وفد چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت اور حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔

مقبول خبریں