کویت اوردمام سے لاہورآنے والی پی آئی اے کی 2 پروازوں سے پرندے ٹکراگئے

کویت سے لاہور آنے والی پرواز سے پرندہ ٹکرانے سےجہاز کو شدید نقصان پہنچا جسے لاہورایئرپورٹ پر گراؤنڈ کردیا گیا


ویب ڈیسک June 25, 2013
کویت سے لاہور آنے والی پرواز سے پرندہ ٹکرانے سےجہاز کو شدید نقصان پہنچا جسے لاہورایئرپورٹ پر گراؤنڈ کردیا گیا جب کہ دمام سے آنے والی پرواز کو معولی نقصان پہنچا۔ فوٹو: فائل

کویت اور دمام سے لاہورآنے والی قومی ایئرلائنز کی 2 پروازوں سے پرندے ٹکراگئے تاہم خوش قسمتی سے دونوں جہازحادثے سے بال بال بچ گئے۔


پی آئی اے کی کویت سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 206 کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے طیارے کا توازن بگڑ گیا تاہم پائلٹ نے مہارت سے جہازعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراتارلیا اور تمام مسافر محفوظ رہے، پرندہ ٹکرانے سےجہاز کو شدید نقصان پہنچا جسے لاہورایئرپورٹ پر گراؤنڈ کر دیا گیا جب کہ دمام سے آنے والی پی آئی اے کی ایک اور پرواز پی کے 248 سے بھی پرندہ ٹکرا گیا جس سے طیارے کومعمولی نقصان پہنچا۔


رواں سال اسلام آباد،لاہور اور کراچی میں گذشتہ 6 ماہ کے دوران قومی ایئر لائن سمیت دوسرے نجی ائیر لائنز کے جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے 37 واقعات ہوچکے ہیں، دنیا بھر کی ائیر فیلڈز پران پرندوں کو رن وے سے دور رکھنے کے لیے پرفیوم کے اسپرے کے استعمال سمیت شوٹر بھی بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں، مگر پاکستان کی سول ایوی ایشن عملی اقدامات کے حوالے سے بالکل ہی غافل دکھائی دے رہی ہے۔

مقبول خبریں