بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کی چوہدری پرویز الٰہی کو دورے کی دعوت

دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے احوال پوچھا اورخیریت دریافت کی


آصف محمود November 24, 2018
بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی کے معاون اورسینئر وزیر رانا گورمیت سنگھ سوڈھی کا چوہدری پرویز الٰہی کو فون، فوٹو: فائل

بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نےاسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو دورے کی دعوت ہے۔

کرتارپور کوریڈورکے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کے لیے جہاں پاکستان کی طرف سے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اور بھارتی صحافیوں کو مدعوکیا گیا ہے وہیں اب بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے اپنے دوست اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو مشرقی پنجاب کے دورے کی دعوت دی ہے۔

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی کے معاون اورسینئر وزیر رانا گورمیت سنگھ سوڈھی نے چوہدری پرویز الہی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں کیپٹن امریندر سنگھ کی طرف سے دورے کی دعوت دی گئی۔

چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ پاکستان 28 نومبر کو کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھنے جارہا ہے،ان کی خواہش ہے کہ کیپٹن امریندر سنگھ اور دیگر سیاسی رہنما پاکستان آئیں، بھارتی سینئر وزیر نے کرتارپور کوریڈور پر پاکستان کا شکریہ اداکیا،دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے احوال پوچھا اورخیریت دریافت کی۔

مقبول خبریں