آئی سی سی ویمنزورلڈ ٹی 20 ٹیم میں جویریہ ودود کی شمولیت

پاکستان، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز کی ایک ایک پلیئر کو فہرست کا حصہ بنایا گیا


Sports Desk November 26, 2018
آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی 20 ٹیم میں جویریہ ودود کی شمولیت

ویمنزورلڈ ٹوئنٹی 20 کے اختتام پرآئی سی سی نے ایونٹ کی بہترین الیون بھی ترتیب دے ڈالی۔

اس میں پاکستانی کپتان جویریہ ودود بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہیں، انھوں نے چار میچز میں ایک بارناٹ آؤٹ رہتے ہوئے مجموعی طور پر 136 رنز جوڑے، جس میں ان کی بہترین انفرادی اننگز74 ناٹ آؤٹ شامل ہے، ایونٹ میں ان کی بیٹنگ اوسط 45.33 رہی، جو مجموعی طور پر پانچویں بہترین پرفارمنس شمارہوئی، الیسا ہیلی نے سب سے زیادہ 225 رنزاسکور کیے، انھیں ایونٹ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیاگیا، آئی سی سی کی منتخب کردہ 12 رکنی ٹیم میں 3 آسٹریلین اور اتنی ہی بھارتی پلیئرز کو شامل کیاگیا جبکہ 2 کھلاڑی رنر اپ انگلینڈ سائیڈ سے لی گئی ہیں۔

پاکستان، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیزکی ایک ایک پلیئر کو فہرست کا حصہ بنایا گیا، پلیئرز کا چناؤ کرنے والے پینل میں ایان بشپ، انجم چوپڑا، ایبونے رینفورڈ برینٹ، صحافی میلینڈا فیریل اورآئی سی سی جنرل منیجرکرکٹ جیوف ایلرڈائس شامل رہے، بنگلہ دیش کی بولر جہاں آرا عالم کو بطور 12 واں کھلاڑی منتخب کیاگیا، منتخب الیون میں سمرتی مندھانا ( کپتان)، الیسا ہیلی، ایمی جونز، ہرمنپریت کور، دیندرا ڈوٹن، جویریہ ودود خان ، الیسا پیری، لیگھ کیسپریک، اینیا شربوسل، کرسٹی گورڈن اورپونم یادیو۔

مقبول خبریں