متحد ہوکر مشکل حالات پر قابو پالیں گے نوازشریف

ملک اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے لیکن مایوس ہونے کی ضرورت نہیں


Monitoring Desk August 19, 2012
ملک اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے لیکن مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت اگرچہ مشکل حالات سے گزر رہا ہے لیکن گھبرانے اور مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ جدہ میں پاکستانیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ قوموں کی زندگی میں مشکلات اور چیلنجز آتے رہتے ہیں قوم انشااللہ متحد ہو کر نہ صرف ان مشکلات پر قابو پا لے گی بلکہ ترقی اور خوشحالی کی منزل بھی حاصل کر لے گی۔

پاکستان کی بہادرقوم ایسی مشکلات کا سامنا کرنا جانتی ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ سب مل کر پاکستان کو ان مشکلات سے ضرور باہر نکال لیں گے۔ تمام مکاتب فکر کے علما اور اہل وطن ملکی استحکام اور ترقی کیلیے خصوصی دعائیں کریں۔

مقبول خبریں