مصباح الحق قائد اعظم ٹرافی کی تاریخ میں سب سے معمر کپتان بن گئے

اسپورٹس رپورٹر  منگل 4 دسمبر 2018
مصباح الحق سے قبل طویل العمر کپتان کا اعزاز محمد سعید کے پاس تھا فوٹو: فائل

مصباح الحق سے قبل طویل العمر کپتان کا اعزاز محمد سعید کے پاس تھا فوٹو: فائل

 کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق قائد اعظم ٹرافی کی تاریخ میں سب سے طویل العمر قیادت کرنے والے کپتان بن گئے۔

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل سوئی ناردرن گیس اورحبیب بینک کھیلا جارہا ہے۔ سوئی ناردرن کی کپتانی مصباح الحق نے کی۔ اس طرح وہ قائد اعظم ٹرافی کی تاریخ میں سب سے طویل العمر قیادت کرنے والے کپتان بن گئے ہیں۔ مصباح الحق نے یہ اعزاز 44 برس 190 دن کی عمر میں فائنل میں اپنی ٹیم کی کپتانی کرتے ہوئے حاصل کیا۔

اس سے قبل ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ میں معمر کپتان ہونے کا اعزاز محمد سعید کے پاس تھا، انہوں نے یہ اعزاز 1954 میں بہاولپور کے خلاف پنجاب کی قیادت کرتے ہوئے اپنے نام کیا تھا، اس وقت محمد سعید کی عمر 43 سال اور 147 دن تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔