بھارت انڈر19کرکٹر نے اننگز میں تمام10 وکٹیں اڑا دیں

منی پور کے 18 سالہ لیفٹ آرم میڈیم پیسر راجکمار نے 11 رنز کے عوض تمام وکٹیں حاصل کیں


Sports Desk December 12, 2018
منی پور کے 18 سالہ لیفٹ آرم میڈیم پیسر راجکمار نے 11 رنز کے عوض تمام وکٹیں حاصل کیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور: بھارت انڈر19کرکٹر ریکس راجکمار سنگھ نے اننگز میں حریف ٹیم کی تمام10 وکٹیں اڑا دیں۔

بھارت کے ایک انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ریکس راجکمار سنگھ نے ایک اننگز میں تمام 10 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دے دیا، منی پور کے 18 سالہ راجکمار نے کوچ بہار ٹرافی میچ میں اروناچل پردیش کے خلاف اپنی لیفٹ آرم میڈیم پیس کا جادو جگاتے ہوئے صرف 11 رنز کے عوض 10 وکٹیں لیں۔

اس تباہ کن پرفارمنس کی بدولت منی پور نے چار روزہ میچ 10 وکٹ سے جیت لیا۔

مقبول خبریں