کراچی میں شادی کا جھانسہ دے کر خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 13 دسمبر 2018
ملزم کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا . فوٹو : فائل

ملزم کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا . فوٹو : فائل

 کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے شادی کا جھانسہ دے کر متعدد خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے ملزم اسد کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم اسد خواتین کو ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کرتا تھا، ملزم نے متعدد جعلی فیس بک آئی ڈیز بھی بنا رکھی تھیں اور ایک خاتون کو بلیک میل کر کے اس سے 6 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بھی وصول کی تھی۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی شکایت پر ملزم کو اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا جب کہ جعلی فیس بک آئی ڈیز اور بلیک میلنگ کے لیے استعمال کی جانے والی تصاویر اور وڈیوز بھی برآمد کرلی گئیں، ملزم کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔