علی رضا عابدی کا قتل امن دشمنوں کی سازش ہے آصف زرداری

علی رضا عابدی کے قاتل قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، آصف علی زرداری


ویب ڈیسک December 26, 2018
حکومت سندھ قاتلوں کو گرفتار کرکے سازشیوں کو بے نقاب کرے، آصف زرداری: فوٹو: فائل

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی کے قاتل قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

سابق صدر آصف زرداری نے علی رضا عابدی کے قتل پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ علی رضا عابدی کا قتل امن دشمنوں کی سازش ہے، علی رضا عابدی کے قاتل قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے جب کہ حکومت سندھ قاتلوں کوگرفتار کرکے سازشیوں کو بے نقاب کرے۔

گزشتہ روزایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی کی رہائش گاہ خیابان غازی کے باہرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے باعث علی رضا عابدی شدید زخمی ہوگئے، انہیں فوری طورپراسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہوسکے۔

مقبول خبریں