بینظیربھٹو شہید کی11 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

مرکزی اجتماع گڑھی خدا بخش میں ہوگا، تیاریاں مکمل، جیالوں کے قافلے پہنچنا شروع ہوگئے


Staff Reporter December 27, 2018
آئین اور جمہوریت کیلیے بینظیربھٹو کے فلسفے پر عمل کرتے رہیں گے، زرداری،بلاول فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم اورپیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن شہید بینظیر بھٹو کی 11 ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

سابق وزیراعظم اورپیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن شہید بینظیر بھٹو کی 11 ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ برسی کا مرکزی اجتماع گڑھی خدابخش بھٹو لاڑکانہ میں ہوگا جس میں پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت بھی شرکت کرے گی۔ برسی کے اجتماع میں شرکت کے لیے کراچی کے مختلف اضلاع سے جیالوں کے قافلے لاڑکانہ روانہ ہوچکے ہیں، ایک بڑا قافلہ بدھ کی سہ پہر پیپلز سیکریٹریٹ سے روانہ ہوا۔ گڑھی خدابخش میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی 11 ویں برسی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر روایتی طور پر نوڈیرومیں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس بھی رکھا گیا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں بہت زیادہ اہمیت ہے۔

نوڈیرو سے گڑھی خدا بخش تک شٹل سروس بھی چلانے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ برسی کے موقع پر سیکیورٹی کیلیے پولیس اور رینجرز کے علاوہ سادہ لباس اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے، گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے سے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری، ان کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری سمیت پارٹی کے سینئر رہنما خطاب کریں گے۔

سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 11 ویں برسی پر عام تعطیل کا اعلان کررکھا ہے۔ سابق صدر اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف زرداری نے بے نظیر بھٹو شہید کے یوم شہادت کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کی تجدید کی ہے کہ آئین، جمہوریت اور انسانی آزادی کے لیے ان کے فلسفہ پر عمل کرتے رہیں گے۔

مقبول خبریں