ٹھٹھہ ہزاروں بیروزگارنوجوان سڑکوں پر آگئے قومی شاہراہ بلاک

کراچی اور ٹھٹھہ کے راستے بند، گاڑیوں کی طویل قطاریں، نوجوانوں کی ریلی پر پولیس نے لاٹھیاں برسادیں، 2 افراد زخمی


Nama Nigar July 11, 2013
این جی اوز اور سرکاری اداروں میں غیر مقامی افراد کی بھرتیوں کے خلاف ہزاروں نوجوانوں نے مکلی بائی پاس سے مکلی پارک تک احتجاجی ریلی نکالی۔

ISLAMABAD: ٹھٹھہ کے قریب ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کا احتجاجی مظاہرہ، دھرنا دے کر روڈ بلاک کردیا، پولیس کا لاٹھی چارج، 3 نوجوان زخمی۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ضلع میں قائم این جی اوز اور سرکاری اداروں میں غیر مقامی افراد کی بھرتیوں کے خلاف ہزاروں نوجوانوں نے مکلی بائی پاس سے مکلی پارک تک احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکا نے ڈپٹی کمشنر ہاؤس کابھی گھیراؤ کیا اور قومی شاہراہ پر دھرنا دیا۔



جس کے باعث ٹھٹھہ اور کراچی آنے جانے کے تمام راستے بند ہوگئے اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین پر ایس ایچ او مکلی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ دھاوا بول دیا اور لاٹھی چارج کیا جس کے باعث 2 نوجوان امر خشک اور ابراہیم زخمی ہوگئے۔ بیروزگار نوجوان ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں حفیظ شاہ، وحید مراد خشک اور دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے ٹھٹھہ کے بیروزگار نوجوانوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔

مقبول خبریں