سلو اوور ریٹ جنوبی افریقی کپتان ڈوپلیسی جوہانسبرگ ٹیسٹ سے باہر

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران جنوبی افریقا کی ٹیم مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے رہی


Sports Desk January 07, 2019
فاف ڈوپلیسی گزشتہ برس بھارت کے خلاف سنچورین ٹیسٹ میں بھی سلو اوور ریٹ کا شکار ہوئے تھے فوٹو: فائل

سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی اگلے ٹیسٹ سے معطل ہوگئے، جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف جوہانسبرگ میں شیڈول تیسرا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران ان کی ٹیم مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے رہی جس کی وجہ سے ان پر 20 جبکہ باقی کھلاڑیوں پر 10، 10 فیصد جرمانہ کیا گیا۔ یہ چونکہ 12 ماہ کے دوران ڈو پلیسی کی جانب سے اوور ریٹ کی دوسری خلاف ورزی ہے، اس لیے انھیں ایک میچ سے معطل کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل وہ گزشتہ برس 17 جنوری کو بھارت کے خلاف سنچورین ٹیسٹ میں بھی سلو اوور ریٹ کا شکار ہوئے تھے۔

مقبول خبریں