بگ بیش لیگ بین کٹنگ کیچ تھامنے کی کوشش میں ناک تڑوا بیٹھے

اگرچہ بین کٹنگ نے گیند کو دوبارہ تھام کر دور اچھالا مگر ان کے چہرے سے خون بہہ نکلا


Sports Desk January 11, 2019
اگرچہ بین کٹنگ نے گیند کو دوبارہ تھام کر دور اچھالا مگر ان کے چہرے سے خون بہہ نکلا

بگ بیش میچ کے دوران برسبین ہیٹ کے آل راؤنڈر بین کٹنگ کیچ تھامنے کی کوشش میں ناک تڑوا بیٹھے۔

میلبورن رینیگیڈز کے مارکس ہیرس کے اونچے شاٹ کو مڈ وکٹ پر تھامنے کی کوشش میں گیند انگلیوں سے پھسل کر ناک پر پوری قوت سے لگی۔ اگرچہ انھوں نے گیند کو دوبارہ تھام کر دور اچھالا مگر ان کے چہرے سے خون بہہ نکلا، چوٹ کے گہرے اثرات کے خدشے کی وجہ سے وہ فیلڈ سے باہر چلے گئے، البتہ بعد میں چیک اپ کے بعد واپس لوٹ آئے۔

مقبول خبریں