وفاق کا صوبوں میں گیس فراہمی پرتنازعات حل کرنے کا فیصلہ

پالیسی میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر تلاش کرنے سمیت ملک کو درپیش بحران سے نمٹنے کا پلان مرتب کیا جائے گا۔


Numainda Express January 17, 2019
پالیسی میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر تلاش کرنے سمیت ملک کو درپیش بحران سے نمٹنے کا پلان مرتب کیا جائے گا۔فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کاصوبوں کے درمیان گیس فراہمی پرتنازعات حل کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر توانائی اور پٹرولیم کو صوبوں کے ساتھ ملکرنئی انرجی پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے وفاقی وزرا کوسندھ ، بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ سے سفارشات لینے کی ہدایت بھی کی ہیں۔ ذرائع کاکہناہے کہ سفارشات کا جائزہ لینے کے بعدقومی انرجی پالیسی مارچ میں متعارف کرائی جائے گی،نئی انرجی پالیسی میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر تلاش کرنے سمیت ملک کو درپیش بحران سے نمٹنے کا پلان مرتب کیا جائے گا۔

مقبول خبریں