وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اجلاس میں بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نام نکالنے یا نہ نکالنے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا


Numainda Express January 17, 2019
اجلاس میں صدرکی تنخواہ کیلیے اضافی گرانٹ کی تقرری کی منظوری دی جائے گی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت جاری ہے جس میں 17 نکاتی ایجنڈا زیرغور ہے، جبکہ پی پی پی رہنماؤں کے نام ای سی ایل سے نکالنے یا نہ نکالنے کے فیصلے سمیت دیگر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اجلاس میں صدر کی تنخواہ کیلیے اضافی گرانٹ، چیئرمین پی ٹی اے کی تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی، دسمبر اور جنوری میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی، نیز سیمنٹ کی ڈیمانڈ اور سپلائی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

مقبول خبریں