سائیکل کے ذریعے دنیا بھرکا سفر طے کرنے والے جوڑے کی پاکستان آمد  

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 جنوری 2019
پاکستان سے ہمیں بہت عزت اور محبت ملی، سائیکلسٹ کاتیہ - فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان سے ہمیں بہت عزت اور محبت ملی، سائیکلسٹ کاتیہ - فوٹو: سوشل میڈیا

سائیکل کے ذریعے دنیا کے 33 ممالک کا سفر طے کرنے والا سلاویہ جوڑا اس وقت پاکستان میں موجود ہے۔

سائیکل پر دنیا بھر کے سفر کو نکلا سلاویہ کا جوڑا پاکستان پہنچ گیا، اس موقع پر سائیکلسٹ میرکو نے کہا کہ 2002 میں اپنے ملک سے دنیا کی سیر کو نکلے، سائیکل ہی ہمارا گھر بار ہے، ہمیں ویزے کی کبھی مشکل پیش نہیں آئی جب کہ ہم نے فیس بک کے ذریعے اپنا حلقہ احباب بڑھایا۔

سائیکلسٹ کاتیہ کا کہنا تھا کہ سائیکلنگ سے ہم کو لوگوں  کی ثقافت، رہن سہن،موسم اور خوراک کا پتہ چلتا ہے ہم ہاتھوں سے جیولری بناتے ہیں جو ہمارا ذریعہ معاش ہے، فیس بک فرینڈز  ویزوں کے حصول اور رہائش میں مدد کرتے ہیں جب کہ پاکستان سے ہمیں بہت عزت اور محبت ملی، پاکستانی سائیکلسٹ بھی  دنیا کا سفر کریں، کراچی میں گھوم کر بہت مزا آیا۔

سلاویہ کا سائیکلسٹ جوڑا اس وقت بلوچستان کے سفر پر روآنہ ہوگیا ہے اور وہ پیر کو واپس کراچی آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔