نامور اداکار راجیش کھنہ کو گزرے ایک سال ہوگیا

ممبئی میں پہلی خصوصی تقریب کے دوران اداکار کے مجسمہ کی نقاب کشائی ہوئی


Net News July 19, 2013
ممبئی میں پہلی خصوصی تقریب کے دوران اداکار کے مجسمہ کی نقاب کشائی ہوئی۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ کے آنجہانی لیجنڈ اداکار راجیش کھنہ کی موت کو ایک سال پورا ہونے پر ان کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی گئی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آنجہانی اداکار لیجنڈ راجیش کھنہ کی پہلی برسی کے حوالے سے خصوصی تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں ان کے اہلخانہ سمیت دیگر فلمی ستاروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ان کے مجسمہ کی بھی نقاب کشائی کی گئی۔



اداکار راجیش کھنہ نے فلمی کیریئر کا آغاز 1966 میں فلم ''آخری لفظ'' سے کیا۔1969 میں ریلیز ہونے والی فلم ''ارادھنا'' نے انھیں اسٹار بنا دیا۔ مسلسل 15 ہٹ فلمیں دینے کے بعد انھیں بالی وڈ کے پہلے سپر اسٹار کا خطاب حاصل ہوا۔ وہ گذشتہ سال 17 جولائی کو انتقال کرگئے تھے۔

مقبول خبریں