سورج کی وجہ سے نیوزی لینڈ اور بھارت کا میچ رُک گیا

سورج کی تیز روشنی سے بیٹسمین، فیلڈرز اور امپائرز کی آنکھیں چندھیا گئیں


Sports Desk January 23, 2019
امپائرز پلیئرز کو فیلڈ سے باہر لے گئے، فوٹو: فائل

بھارت اور نیوزی لینڈ کے پہلے ون ڈے میں سورج کی تیز روشنی نے کھیل ہی رکوا دیا۔

کیویز کے اسکور 157 کے جواب میں مہمان ٹیم نے ایک وکٹ پر 44 رنز بنائے تھے کہ غروب ہوتے سورج کا خطرناک حد تک لو اینگل بنا جس کی تیز روشنی سے بیٹسمین، فیلڈرز اور امپائرز کی آنکھیں چندھیا گئیں، امپائرز پلیئرز کو فیلڈ سے باہر لے گئے۔



بعد ازاں کنڈیشنز نارمل ہونے پر کھلاڑی دوبارہ میدان میں اترے تو بھارت کو 156 رنز بنانے کا ٹاسک دیا گیا،ٹیم نے یہ اسکور صرف 2 وکٹیں گنوا کر 34.5 اوورز میں ہی بنالیا۔

مقبول خبریں