لاہورپیرس جانیوالی خاتون اسی پروازسے واپس پہنچ گئی

خاتون کواگلی دستیاب پرواز سے پیرس پہنچادیا جائیگا، ذمے دارکیخلاف کارروائی ہوگی،ترجمان پی آئی اے


Staff Reporter August 23, 2012
خاتون کواگلی دستیاب پرواز سے پیرس پہنچادیا جائیگا، ذمے دارکیخلاف کارروائی ہوگی،ترجمان پی آئی اے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پی آئی اے(پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن)کی فضائی تاریخ میں ایک دلچسپ واقعہ رونماہواہے واقعے میں پی آئی اے کی لاہورسے پیرس جانے والی پروازPK-733میں ایک خاتون مسافرپیرس ایئرپورٹ پراترنے کے بجائے اسی پروازسے واپس لاہورپہنچ گئیں خاتون مسافرکے اسی پروازسے واپسی کی وجہ ان کی گہری نیند میں سونا بتایاجارہاہے جبکہ دلچسپ امریہ ہے کہ سوتی ہوئی خاتون مسافرکوطیارے میں موجود فضافی میزبانوں یاعملے کے دیگرارکان اور مسافروں کی جانب سے اٹھایانہیں گیا۔

پیٹرس کرسٹین احمدنامی یہ خاتون مسافرطیارے کی پیرس ایئرپورٹ پرلینڈنگ اوربعدازاں پیرس سے واپس لاہورکے لیے روانہ ہونے کے دورانیہ میں طیارے میں ہی سوتی رہ گئی اورگہری نیند کے باعث پیرس ایئر پورٹ پرطیارے سے نہیں اترسکی جبکہ حیرت انگیزطورپرفضائی میزبانوں یا دیگرعملے نے بھی طیارے میں سوتی ہوئی خاتون کی جانب توجہ نہیں دی، مسافروں میں سے بھی کسی شخصنے انھیں نہیں جگایا۔

دنیابھرمیں مسافرطیاروں کی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد طیارے کے اندرصفائی کی جاتی ہے اور پرواز سے قبل طیارے کااندرسے بھی جائزہ لیاجاتاہے مزید براں طیارے کے عملے کی جانب سے متعلقہ ایئر پورٹ کے ''گرائونڈاسٹاف''کومسافروں کی فہرست فراہم کی جاتی ہے اورمسافروں کی امیگریشن کے بعداس فہرست کاجائزہ لیا جاتاہے تاہم ان سب امورکے باوجود خاتون مسافرکو طیارے میں سوتاہی چھوڑدیاگیاواضح رہے کہ پی آئی اے حکام کی جانب سے مذکورہ معاملہ سامنے آنے کے بعد باقاعدہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک خاتون مسافرپیٹرس کرسٹین احمد جوکہ لاہور سے پیرس تک سفر کر رہی تھیں پروازکے پیرس پہنچنے پر طیارہ سے ان کے اپنے بیان کے مطابق گہری نیند میں ہونے کی وجہ سے نہیں اتر سکیںخاتون مسافر اسی پرواز سے واپس لاہور پہنچ گئیں جنھیں فوری طور پراگلی دستیاب پرواز سے پیرس پہنچا دیا جائے گا ،پی آئی اے ترجمان کے مطابق فرانس کے ایئر پورٹ پر فرانسیسی ایجنسی کا عملہ پی آئی اے کے مسافروں کی دیکھ بھال کرتا ہے ،واقعے کی تحقیقات کرائی جا رہی ہے اورذمے دارکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مقبول خبریں