رانی مکھر جی اگلے سال پیا گھر سدھار جائیں گی

اداکارہ نے شادی کی وجہ سے آئندہ سال جنوری کے لیے کوئی بھی فلم سائن نہیں کی


این این آئی July 22, 2013
اداکارہ نے شادی کی وجہ سے آئندہ سال جنوری کے لیے کوئی بھی فلم سائن نہیں کی فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ رانی مکھر جی اگلے سال پیا گھر سدھار جائیں گی۔

رانی مکھر جی کی شادی کی خبریں گزشتہ کئی سالوں سے میڈیا کی زینت بن رہی ہیں لیکن اب ایک بھارتی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے سال جنوری میں رانی مکھر جی شادی کر لیں گی۔



میڈیا رپورٹس کے مطابق رانی فلم ساز ادیتیا چوپڑا سے شادی کریں گی۔ وہ اور ان کی ساس ان دنوں مختلف مندروں میں جا رہی ہیں۔ اسی وجہ سے رانی مکھر جی نے آئندہ سال جنوری کے لیے کوئی بھی فلم سائن نہیں کی۔

مقبول خبریں