بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں 3 روزہ کانفرنس شروع

بایو ٹیکنالوجی اور بایو کمپیوٹنگ فیلڈ سے منسلک 80 سے زائد ملکی و غیر ملکی ماہرین شریک۔


Numainda Express February 08, 2019
پہلے روز ٹی بی کے خاتمے کیلیے ڈی این اے ویکسین سمیت مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا گیا۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں 3 روزہ کانفرنس شروع ہو گئی۔

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں بایو ٹیکنالوجی اور بایو کمپیوٹنگ میں جدید رجحانات کے موضوع پر3 روزہ کانفرنس شروع ہو گئی جس میں شعبے کے 80 سے زائد ملکی و غیر ملکی ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔

کانفرنس کے پہلے روز ٹی بی کے خاتمے کے لیے ڈی این اے ویکسین ، ادویہ کے خلاف بیکٹریا کی طاقت اور کینسر کے علاج کے جدید طریقوں جیسے موضوعات پر بحث کی گئی۔

ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی عصر حاضر میں سونے کی کان ہے، جن اقوام نے سائنس اور ٹیکنالوجی پر سرمایہ خرچ کیا وہ کامیاب ترین قومیں ہیں۔

ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی نے کہا کہ ہمیں اسلوب تدریس کو بدلنا ہو گا، طلبا کی تحقیقی صلاحیتوں کو نکھارنا ہو گا، صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی میں ایسا کوئی دن نہیں گزرتا جس دن کوئی تعمیری سرگرمی نہ ہو۔

علاوہ ازیں کانفرنس سے کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ریکٹر ڈاکٹر راحیل قمر ، شعبہ بایو لوجیکل سائنسز کی چیئرپرسن ڈاکٹر اسماگل نے بھی خطاب کیا۔

مقبول خبریں