موٹر سائیکل چلانے والے کم عمر لڑکوں کے خلاف کارروائی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 21 فروری 2019
والدین بچوں کو خود اسکول چھوڑ کر آئیں یا اسکول انتظامیہ سے رابطے میں رہیں ، لڑکوں کے پاس لائسنس تک نہیں، ڈاکٹر اسد ملہی۔ فوٹو: ایکسپریس

والدین بچوں کو خود اسکول چھوڑ کر آئیں یا اسکول انتظامیہ سے رابطے میں رہیں ، لڑکوں کے پاس لائسنس تک نہیں، ڈاکٹر اسد ملہی۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی: ٹریفک پولیس حکام نے بچوں کو موٹر سائیکل نہ چلانے کے حوالے سے باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ زون ٹریفک ڈاکٹر اسد ملہی نے والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ اسکول جانے کے لیے بچوں کو ہر گز موٹر سائیکل نہ دیں، ٹریفک پولیس حکام نے بچوں کو موٹر سائیکل نہ چلانے کے حوالے سے باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈاکٹر اسد ملہی کا کہنا تھا کہ مختلف اسکولز کے بچے اسکول کے اوقات کے دوران اور چھٹی کے بعد سی ویو پہنچ جاتے ہیں جہاں وہ بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلاتے ہیں جبکہ اسکول یونیفارم میں ملبوس طالب علموں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس تک موجود نہیں ہوتا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ والدین بچوں کو خود اسکول چھوڑ کر آئیں تاکہ وہ کسی غیر معمولی صورتحال سے بچ سکیں، اسکول چھوڑ کر سی ویو آنے والے بچوں کو ٹریفک پولیس نے تنبیہہ کرتے ہوئے ان کے والدین کو طلب کر کے بچوں کو ان کے حوالے کر دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔