پی ایس ایل محمد سمیع کی ہیٹ ٹرک

 اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو ہرادیا۔


Sports Desk February 23, 2019
 اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو ہرادیا۔فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے11ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 12رنز سے ہرادیا جب کہ میچ کے آخری اوور میں محمد سمیع کی ہیٹ ٹرک نے اسلام آباد کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

شارجہ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ بیل نے سب سے زیادہ 54رنز بنائے۔ پشاور زلمی نے ثمین گل نے 3 اور حسن علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن19.4اوور میں 146رنز پر ہمت ہارگئی، پولارڈ نے 51رنز کی باری کھیل کر ٹیم کو میچ جتوانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئے۔ محمد سمیع اور محمد موسیٰ نے 3,3 جبکہ فہیم اشرف نے 2وکٹیں لیں۔

 

مقبول خبریں