پاکستان میں رواں سال سیلاب کا شدید خطرہ، انتباہ جاری

رضوان غلزئی  بدھ 3 اپريل 2019
فلڈ کمیشن نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق حفظاتی اقدامات کے بارے حکومت کو آگاہ کردیا۔فوٹو: فائل

فلڈ کمیشن نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق حفظاتی اقدامات کے بارے حکومت کو آگاہ کردیا۔فوٹو: فائل

 اسلام آباد: فلڈ کمیشن نے حکومت کو پاکستان میں رواں سال سیلاب کے شدید خطرے سے آگاہ کردیا۔

پاکستان میں رواں سال سیلاب کا شدید خطرہ، فلڈ کمیشن نے واپڈا کے ریڈارز سسٹم کو بحال کرنے اور محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق حفظاتی اقدامات کے بارے حکومت کو آگاہ کردیا۔

چیئرمین فیڈرل فلڈ کمیشن احمد کمال کی سینیٹ کی آبی وسائل کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ زیادہ برفباری اور بارشوں کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیِے مارچ میں کمیشن کا اجلاس ہوا ہے جس میں اگلے چند ماہ میں متعلقہ اداروں کی تیاری کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔