مہنگائی کا سونامی، ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ہر چیز 15 فیصد تک مہنگی

قیصر شیرازی  جمعرات 4 اپريل 2019
روٹی کی قیمت بڑھائیں،نان بائیوں کا انتباہ، کرایے بڑھنے پرمسافروں کے جھگڑے،رمضان میں اگلی ’’لہر‘‘ تباہی مچائے گی۔ فوٹو: فائل

روٹی کی قیمت بڑھائیں،نان بائیوں کا انتباہ، کرایے بڑھنے پرمسافروں کے جھگڑے،رمضان میں اگلی ’’لہر‘‘ تباہی مچائے گی۔ فوٹو: فائل

 راولپنڈی: پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے تبدیلی لانے کادعویٰ مہنگائی کے سونامی میں بدل رہاہے جب کہ پٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بداثرات سامنے آرہے ہیں۔

ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ہرچیز 5سے15فیصد مہنگی کردی، گھی، چاول، چینی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔کرائے بڑھائے جانے کے بعدمسافروں اورٹرانسپورٹروں کے جھگڑے شروع ہوگئے۔ نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافے کاانتباہ کردیا۔

گھی کی قیمت دس روپے اضافہ کے ساتھ 160روپے پاؤچ کر دی گئی،چینی 2روپے اضافہ کے ساتھ60روپے کلو،چاول 160سے 200روپے کلوہوگیا۔ صابن10روپے اضافہ کے بعد 55اور60روپے کاہوگیا ،کیچ اپ 185سے بڑھا کر200روپے،آٹا تھیلا 810روپے کردیا گیا۔

سبزیوں میں بھنڈی200،کریلہ300،کچنار 240،شملہ مرچ140،مٹر 80،ٹماٹر70روپے کلوہوگئے ۔ اسٹاپ تا اسٹاپ کرائے میں 2روپے،نواحی علاقوں کے لیے4سے7روپے،لمبے سفرکے کرایوں میں20 سے30 روپے کا اضافہ کردیاگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔