سجاول کار 2موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی 3افراد جاں بحق

ہلاک شدگان کینجھر جھیل پر پکنک منانے کے بعد واپس دڑو جا رہے تھے


Nama Nigar August 15, 2013
دونوں موٹرسائیکلوں پر سوار افراد کینجھر جھیل پر پکنک منانے کے بعد واپس دڑو جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے. فوٹو: فائل

KARACHI: سجاول کے قریب کار اور 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے۔

سجاول کے قریب دولہے دریا خان پُل پر تیز رفتار کار 2موٹرسائیکلوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل پر سوار دڑو کے قریبی علاقے ابڑال کے رہائشی 3 افراد غلامو جانوری، غلام محمد جانوری، موسیٰ سومرو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔



جبکہ دوسری موٹرسائیکل پر سوار نصر اللہ میمن اور سلامت منگی شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں موٹرسائیکلوں پر سوار افراد کینجھر جھیل پر پکنک منانے کے بعد واپس دڑو جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔ لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کو ٹھٹھہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقبول خبریں