ارمیلا ماٹونڈکر ایک بار پھر بی جے پی کے نشانے پر

ارمیلا ماٹونڈکر نے حال ہی میں بھارتی سیاسی جماعت کانگریس میں شمولیت اختیارکی ہے


ویب ڈیسک April 10, 2019
ہندوازم دنیا کا سب سے پرتشدد مذہب ہے، ارمیلا ماٹونڈکر فوٹوفائل

ناموربالی ووڈ اداکارہ اورسیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر کے خلاف بی جے پی رہنما نے شکایت درج کرادی۔

حال ہی میں بھارتی سیاسی جماعت کانگریس میں شمولیت اختیارکرنے والی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکربھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے نشانے پرہیں۔ حال ہی میں ہندومخالف بیان دینے پربی جے پی کے ایک کارکن کی جانب سے ارمیلا ماٹونڈ کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ارمیلا نے شوہر کو پاکستانی کہے جانے پر خاموشی توڑ دی

اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر کا ایک انٹرویوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ ہندو مخالف بیان دیتی نظرآرہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے جو چیز اچھی نہیں لگتی وہ یہ ہے کہ مذہب جومذہبی رواداری کے لیے جانا جاتا ہے وہ سب سے پُرتشدد مذہب بن جائے۔ ارمیلا کی جانب سے ہندوازم کوپُرتشدد مذہب کہنے کے خلاف پی جے پی کے ایک کارکن نے ان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

https://twitter.com/dheerakumar/status/1115459477157949441

شکایت کنندہ سریش نے موقف اختیارکرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ٹی وی پردیکھا ارمیلا کہہ رہی ہیں کہ ہندوازم دنیا کا سب سے پرتشدد مذہب ہے، ارمیلا نے یہ الفاظ راہول گاندھی کے کہنے پرادا کیے لہٰذا ان کے خلاف بھی کارروائی کی جانی چاہیے۔

دوسری جانب ارمیلا نے اپنے خلاف شکایت درج کیے جانے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شکایت کنندہ نے میرے بیان کو بہت غلط طریقے سے سمجھاہے، یہ بی جے پی کا رکن ہے جس کے ارادے ٹھیک نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس انٹرویومیں انہوں نے جعلی، تقسیم کرنے والے اورپرتشدد نظریات کومسترد کیا تھا جودراصل بی جے پی ہندووازم کے نام پربیچ رہی ہے۔ ہندووازم امن کی عکاسی کرتا ہے لیکن بی جے پی ایک مختلف قسم کے ہندوازم کا پرچار کررہی ہے جو کہ تشدد پر مبنی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کیا ارمیلا ماٹونڈکر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں؟

واضح رہے کہ ارمیلا ماٹونڈکرکانگریس کی جانب سے بی جے پی رہنما گوپال شیٹھی کے خلاف انتخابات میں حصہ لے سکتی ہیں۔ بی جے پی کی جانب سے ارمیلا کو جہاں کانگریس جوائن کرنے کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں ان کے شوہرمحسن اخترمیرکے حوالے سے بھی وہ بی جے پی کے نشانے پر ہیں۔

مقبول خبریں