ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنے شوہر کو پاکستانی کہے جانے پر خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک  اتوار 7 اپريل 2019
بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ارمیلا اور ان کے شوہر کے خلاف پروپیگنڈہ کیاجارہاہے فوٹوفائل

بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ارمیلا اور ان کے شوہر کے خلاف پروپیگنڈہ کیاجارہاہے فوٹوفائل

نئی دہلی: نامور بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنے شوہر کو پاکستانی کہے جانے پر خاموشی توڑ دی۔

فلم’’رنگیلا‘‘کے ذریعے بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے حال ہی میں بھارتی سیاسی جماعت کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ تاہم جب سے انہوں نے کانگریس جوائن کی ہے اس وقت سے وہ اور ان کے شوہر محسن اختر میر سیاسی مخالفین کے نشانے پر ہیں اور بھارتی جنتا پارٹی کے کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ارمیلا اور ان کے شوہر کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہوئے کہاجارہا ہےکہ  محسن اختر میر پاکستانی ہیں۔

حال ہی میں ارمیلاماٹونڈ کر نے بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو میں  سیاسی مخالفین اوربھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے اپنے شوہر کو پاکستانی کہے جانے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس پر کیاکہہ سکتی ہوں میرا خیال ہے لوگ دیکھ رہے ہیں اور سمجھ رہے ہیں جو بھی سمجھنے کی باتیں ہیں۔ ارمیلا نے اپنے شوہر کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے سیاسی مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے ان باتوں سے ظاہر ہوگیا کہ کیوں نصیرالدین شاہ کو  بھارت چھوڑ کر کسی اورملک میں جاکر بسنے کی بات کہی جاتی ہے۔

ارمیلا نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیشکنسٹ عامر خان کے حوالے سے بھی کہا کہ اب مجھے سمجھ آرہا ہے کہ کیوں عامر خان کو بولاجاتاہے کہ اگر تمہیں اپنے بچے کی فکر ہے تو جاؤ کہیں اور جاکر رہناشروع کردو۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  ارمیلا ماٹونڈکر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی افواہیں

ارمیلا ماٹونڈکر نے اچانک فلمیں چھوڑ کرسیاست میں شامل ہونے پر کہاکہ ہمارا ملک آج جہاں پر پہنچ چکا ہے اس وجہ سے میں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جب میں اپنے ارد گرد دیکھتی ہوں تو مجھے سمجھ نہیں آتا کہ کیا یہ واقعی میرا ملک ہےجہاں سب بھائی چارے سے ایک ساتھ مل کر رہتے تھے۔

ارمیلا ماٹونڈکر  2016 میں کشمیری بزنس مین محسن اختر میر کے ساتھ شادی کے بندھن بندھیں تھیں یہی وجہ ہے کہ بھارتی جنتا پارٹی ارمیلا کی کانگریس میں شمولیت سے خوش نہیں ہے اور ان کے خلاف سوشل میڈیا پر محاذ کھول رکھا ہے یہاں تک کانگریس میں شمولیت کے 24 گھنٹے بعد ہی  افواہیں گردش کرنے لگی تھیں ارمیلا دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی ہیں اور انہوں نے اپنا نام تبدیل کرکے مریم اختر میر رکھ لیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔