ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو دہشت گرد نشانہ بنا سکتے ہیں وزارت داخلہ کا انکشاف

دہشت گرد تینوں رہنماؤں کو ملک کے کسی بھی حصے میں نشانہ بنا سکتے ہیں۔


ویب ڈیسک August 26, 2013
کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔

وزارت داخلہ کے کراسز مینجمنٹ سیل نے حکومت سندھ کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، مراسلے کے مطابق جن رہنماؤں کو ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے ان میں ڈاکٹر فاروق ستار، نبیل گبول اور فیصل سبزواری شامل ہیں، دہشت گرد تینوں رہنماؤں کو ملک کے کسی بھی حصے میں نشانہ بنا سکتے ہیں۔

مراسلے کی روشنی میں حکومت سندھ نے پولیس اور سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کو تینوں رہنماؤں کی سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت سندھ نے کہا ہے کہ تینوں رہنماؤں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی طور پر نمٹا جا سکے۔

مقبول خبریں