اسمگل شدہ گاڑیوں کیلیے بھی ایمنسٹی اسکیم لانے کا فیصلہ

محمد جمشید باغوان  پير 20 مئ 2019
اسمگل شدہ گاڑیوں کیلیے بھی ایمنسٹی اسکیم لانے کا فیصلہ
فوٹو: فائل

اسمگل شدہ گاڑیوں کیلیے بھی ایمنسٹی اسکیم لانے کا فیصلہ فوٹو: فائل

پشاور: وفاقی حکومت کی جانب سے کالادھن سفید کرنے کی اسکیم کے بعد اسمگل شدہ گاڑیوں کو بھی ایمنسٹی اسکیم میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ انکشاف وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روزخیبر پختونخوا کی کابینہ کے اجلاس کے دوران اس وقت کیا جب انہیں محاصل کی وصولی کے متعلق آگاہی دی جا رہی تھی۔

اجلاس میں شریک عہدیدار نے بتایا وزیر مال نے ملاکنڈ ڈویژن اورضم شدہ سابق قبائلی اضلاع میں لاکھوں اسمگل شدہ نان کسٹمزپیڈ گاڑیوں کی طرف توجہ دلائی تو وزیر اعظم نے بتایا حکومت نے ان گاڑیوں کیلیے بھی ایمنسٹی اسکیم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں شریک ایک اور عہدیدار کے مطابق عوامی ردعمل کے باعث ایسی گاڑیوں کیخلاف کارروائی میں مشکلات ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔