مائیکروسافٹ نے رشوت دیکر ٹھیکہ لیاوزیراعلیٰ تحقیقات کرائیں

90لاکھ ڈالرکاٹھیکہ لینے کیلیے اعلیٰ افسرکواہلیہ سمیت بیرونی دورہ کرایاگیا


Numainda Express August 27, 2013
امریکی محکمہ انصاف بھی تحقیقات کررہاہے،ٹرانسپیرنسی کاشہبازشریف کوخط فوٹو: فائل

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوایک خط میں کہا ہے کہ وہ ان الزامات کی تحقیقات کرائیں کہ امریکی ادارے مائیکرو سافٹ نے پنجاب میں90 لاکھ ڈالرکا3سالہ کنٹریکٹ حاصل کرنے کیلیے ایک سرکاری افسرکو رشوت دی تھی۔

ٹرانسپیرنسی نے امریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل کی21اگست 2013 کی اس خبرکا حوالہ دیاکہ 2009 میں مائیکروسافٹ کے پاکستان میں اعلیٰ عہدیداروں نے پنجاب حکومت سے سافٹ ویئرکی فراہمی کاٹھیکہ حاصل کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سرکاری افسراور اس کی اہلیہ کوبیرون ملک کادورہ کرایا، اس کے لیے نہ صرف انھیں بزنس کلاس کے ایئرٹکٹ دیے گئے بلکہ مہنگے ہوٹل میں قیام بھی کرایاگیا۔ 3ماہ بعد مائیکروسافٹ کوکنٹریکٹ مل گیا۔ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کہ سافٹ ویئرکی خریداری کے عمل میں متعلقہ قواعدکو مدنظر رکھاگیا کہ نہیں۔



ٹرانسپیرنسی نے وزیراعلیٰ سے درخواست کی کہ وہ منظورشدہ پی سی ون، نیب کی طرف سے جاری کردہ ایویلیوایشن فارم اورپی سی فائیوکے تحت پروجیکٹ کی تکمیل کے فارم تک ٹرانسپیرنسی کو رسائی دیں۔ ان تصدیق شدہ دستاویزات کی نقول جلدازجلد بذریعہ ڈاک ارسال کی جائیں۔ ٹرانسپیرنسی کے ایڈوائزرسید عادل گیلانی نے خط میں وزیراعلیٰ سے کہاکہ تحقیقات میں اگرالزام درست ثابت ہوگیا توبدعنوانی میں ملوث تمام عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کسی سرکاری افسرکا اہلیہ سمیت مہنگے فضائی ٹکٹ پر سفرکرنا اورپرتعیش ہوٹل میں قیام کرنابدعنوانی کے زمرے میں آتا ہے کیونکہ اس کے عوض مائیکروسافٹ کوکنٹریکٹ دیاگیا۔ انھوں نے کہاکہ امریکاکا محکمہ انصاف بھی پنجاب حکومت پرالزامات کی تحقیقات میںمصروف ہے۔

مقبول خبریں