غیر ملکی ڈراموں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں عرفان کھوسٹ

پاکستان میں پیش کیے جانے والے غیرملکی ڈراموں سے خوفزدہ ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں، عرفان کھوسٹ


این این آئی August 28, 2013
بھارتی ڈرامے اپنا سحر بر قرار نہیں رکھ سکے تو کسی اور ملک کا بھی ہماری ڈرامہ انڈسٹری سے کوئی مقابلہ نہیں۔فوٹو: فائل

سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان میں پیش کیے جانے والے غیرملکی ڈراموں سے خوفزدہ ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں، بھارتی ڈرامے اپنا سحر بر قرار نہیں رکھ سکے تو کسی اور ملک کا بھی ہماری ڈرامہ انڈسٹری سے کوئی مقابلہ نہیں۔

ایک انٹرویو میں عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ ہمیں اس طرح کے اقدامات سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس سے مقابلے بازی کا رجحان پیدا ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈرامے پیش کرنے کی اجازت دینے والوں کو سوچنا چاہیے کہ آیا یہ ڈرامے ہمارے کلچر سے مطابقت بھی رکھتے ہیں یا نہیں اگر اس سے ہماری ثقافت او رنوجوان نسل کسی اور طرف راغب ہوتی ہے تو ہمیں اس کی اجازت دینے سے پہلے ضرور اس پر غور کرنا چاہیے۔

مقبول خبریں