ملائشیا میں پھنسے 320 پاکستانیوں کی واپسی کیلئے خصوصی طیارہ بھیجنے کا فیصلہ

خصوصی پرواز320 پاکستانیو ں کو لے کر کل اسلام آباد پہنچے گی، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک May 28, 2019
وزیراعظم کی ہدایت پر320 پاکستانیوں کو پی آئی اے کی خصوصی پروازسے واپس لایا جائے گا ،ترجمان: فوٹو: فائل

پاکستان نے ملائشیا میں پھنسے 320 پاکستانیوں کی واپسی کیلئے خصوصی طیارہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل کا کہنا ہے کہ ملائشیا کی جیلوں سے رہا 320 پاکستانی براہ راست پروازوں کی منسوخی کے باعث وہیں پھنس گئے تھے، وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پران پاکستانیوں کوپی آئی اے کی خصوصی پروازسے واپس لایا جائے گا۔ خصوصی پرواز ان پاکستانیوں کو لے کر کل اسلام آباد پہنچے گی۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ، اوورسیزپاکستانیز، پی آئی اے اور پاکستان بیت المال نے ملائشیا میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے مشترکہ کوششیں کیں۔

 

مقبول خبریں