منچلوں نے ندی نالوں میں نہانے پر پابندی ہوا میں اڑا دی

پابندی کے باوجود نوجوانوں کی ندی نالوں میں تیراکی اور کھیل کود


Staff Reporter June 06, 2019
بولان و پیر غیب کی ندی میں نہاتے ہوئے کئی جوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ فوٹو: فائل

عید الفطر کے موقع پر بولان اور پیر غیب کے ندی نالوں میں نہانے اور کھیل کود پر پابندی کو منچلوں نے ہوا میں اڑادیا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران بولان اور پیر غیب کے مقام پر پانی میں کھیل کود و تیراکی پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم عوام نے تفریحی مقامات کی کمی کے باعث اسے ہوا میں اڑا دیا ہے۔

لوگوں کی ٹولیاں عید کی چھٹیاں دوبالا کرنے ندی نالوں کا رخ کررہی ہیں۔ جب کہ سول سیکیورٹی ادارے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ بولان و پیر غیب کی ندی میں نہاتے ہوئے کئی جوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مقبول خبریں