خیبر پختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں پر الیکشن ملتوی

قبائلی اضلاع میں انتخابات اب 2 جولائی کے بجائے 20 جولائی کو ہوں گے، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک June 12, 2019
قبائلی اضلاع میں انتخابات اب 2 جولائی کے بجائے 20 جولائی کو ہوں گے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع کے 16 حلقوں میں انتخابات 18 دن کے لئے ملتوی کردئیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں پر الیکشن ملتوی کردیے، قبائلی اضلاع میں ہونے والے یہ انتخابات 18 دنوں کے لیے ملتوی کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قبائلی اضلاع کے 16 حلقوں میں انتخابات پہلے 2 جولائی کو شیڈول تھے جو اب 20 جولائی کو ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ خیبر پختونخوا حکومت کی قبائلی اضلاع میں صوبائی انتخابات ملتوی کرنے کی سفارش

واضح رہے خیبرپختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن سے انتخابات 20 روز تک ملتوی کرنے کے لئے درخواست کی تھی اور انتخابات ملتوی کرنے کی 6 وجوہات بیان کی گئی تھیں۔

مقبول خبریں