برائن لارا سینے میں تکلیف کی وجہ سے ممبئی کے اسپتال منتقل

صبح کے وقت جم میں زیادہ وقت گزارنے کے بعد انھیں سینے میں تکلیف ہوئی، سابق اسٹار


Sports Desk June 26, 2019
صبح کے وقت جم میں زیادہ وقت گزارنے کے بعد انھیں سینے میں تکلیف ہوئی، سابق اسٹار۔ فوٹو: فائل

بھارت میں موجود ویسٹ انڈیز کے سابق اسٹاربیٹسمین برائن لارا کی حالت اچانک بگڑ گئی جب کہ سینے میں تکلیف کی وجہ سے انھیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔

برائن لارا نے ایک بیان میں کہا کہ صبح کے وقت جم میں زیادہ وقت گزارنے کے بعد انھیں سینے میں تکلیف ہوئی، میڈیکل ٹیسٹ وغیرہ لیے جا رہے ہیں، امید ہے کہ بدھ کو وہ اپنے ہوٹل روم میں ہوں گے۔

یاد رہے کہ لارا اسپورٹس چینل میں ورلڈ کپ کے حوالے سے بطور ماہر تبصرہ کرنے کیلیے ممبئی میں موجود ہیں۔

مقبول خبریں