کرینہ کپور کی ’’گوری تیرے پیار میں‘‘ کا ٹریلر جاری فلم 22 نومبر کو ریلیز ہوگی

پونیت مہرا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کے ہیروعمران خان ہیں


Showbiz Desk September 12, 2013
کرینہ کپور کی نٹ کھٹ اداؤں اورعمران خان کی شرارتوں سے بھرپور فلم ’’گوری تیرے پیار میں‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

رومانٹک کامیڈی فلم ''اِک میں اور اِک تو'' کے بعد عمران خان اور کرینہ کپور خان کی جوڑی پھر ایک ساتھ جلوے بکھیرنے کی تیاری پکڑ چکی ہے۔

کرینہ کپور کی نٹ کھٹ اداؤں اورعمران خان کی شرارتوں سے بھرپور فلم ''گوری تیرے پیار میں'' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ جس پر مداحوں نے اچھے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پونیت مہرا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ''گوری تیرے پیار میں'' ایک ایسی سرپھری لڑکی کی کہانی ہے جو اچانک شہر کی زندگی چھوڑ کر بھارتی گجرات کے ایک گاؤں میں رہنے پہنچ جاتی ہے۔

فلم میں کرینہ کپور نے دیاشرما نامی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے اس فلم میں کرینہ نے شوخ و چنچل حسینہ سے گاؤں کی سیدھی سادھی مٹیاربن کر خوبصورت اداکاری کی ہے، جسے شائقین بیحد سراہیں گے۔فلم میں اس کا دوست سری رام وکانت جس کا کردار عمران خان نے ادا کیا ہے اسے واپس لانے کے لیے گاؤں جا پہنچتا ہے جہاں اسے دلچسپ وعجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ واضح رہے کہ پونیت مہرا نے گزشتہ ہفتے اپنی اس فلم کے2 پوسٹر بھی جاری کیے تھے۔

اس فلم میں''عاشقی ٹو'' سے شہرت پانے والی اداکارہ شردھا کپور بھی جلوہ گر ہو رہی ہیں اور انھوں نے شیبوپاٹیل نامی لرکی کا کردار اداکیاہے جو دیاشرما(کرینہ کپور)کی دوست ہے۔ ایشا گپتا کا ائٹم سانگ بھی فلم ''گوری تیرے پیار میں کا حصہ ہے جب کہ تامل اداکارنزہلگل روی بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔ دھرماپروڈکشن کے بینرتلے بننے والی فلمساز کرن جوہر کی اس فلم کا میوزک ''آئی ہیٹ لو اسٹوری'' کے موسیقاروشال شرما نے تیار کیا ہے فلم میں پانچ گانے شامل کیے گئے ہیں جن میں سے ایک شادی کا گیت ہے جسے میکاسنگھ نے گایاہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کوبنانانے کااعلان 2011میں کیاگیا ابتدامیں سونم کپوراور عمران خان نے مین رول کرناتھا مگر عمران نے انکارکردیا جس کے بعد شاہد کپورکو اس فلم میں کاسٹ کیاگیا مگر وہ بھی اسے چھوڑ گئے کچھ عرصہ بعد سونم کپورنے بھی اس فلم میں کام سے معذرت کرلی ۔کچھ عرصہ بعد عمران خان دوبارہ اس فلم کا حصہ بن گئے اوران کے مدمقابل کرینہ کپورکو ہیروئن کے کردار کے لیے سائن کیا گیا۔



اس فلم میں ائٹم سانگ کے لیے نرگس کو بھی سائن کیا گیا تھا مگر وہ بھی شوٹنگ میں کچھ اعتراضات کے بعد فلم چھوڑ گئیں جس کے بعد ان کی جگہ ایشاگپتاکو سائن کیا گیاجو اب اس فلم میں آئٹم سانگ کررہی ہیں۔یہ فلم 22نومبر کو سینماگھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔دوسری طرف کرینہ کپور نے بھارت کے سب مقبول فلمی جریدے کے کور پر کرینا کپور نے ایک بار پھر جگہ بنا لی، اداکارہ ایک سو بیسویں مرتبہ میگزین کے کور کی زینت بن گئی ہیں۔کرینا کپور نے کہا ہے کہ یہ ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں کہ وہ 120مرتبہ اس میگزین کے ٹائٹل پر آئیں۔

کرینا کپور 6بار اسی میگزین کی طرف سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں۔ ممبئی میں ہوئی کور کی اوپننگ میں کرینا کپور مہمان خصوصی بن کر آئیں تو چاروں طرف سے مداحوں نے گھیر لیا۔اس موقع پر اداکارہ نے میگزین کور کی رونمائی کی۔کرینہ کپورکا کہناہے کہ اپنے کیریئرمیں ہر طرح کا کردار اداکرچکی ہوں ۔سیف علی خان کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہوں اور شادی کے بعد اپنی روٹین کی شوبز سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہوں۔

واضح رہے کہ 21ستمبر 1980کو کپور خاندان کے اہم اداکار رندھیر کپور اور ببیتا کے گھر میں پیدا ہونے والی کرینہ جسے پیار سے بے بو بھی کہا جاتا ہے بھارت کے نامور فلمساز و اداکار راج کپور کی پوتی ہیں ،رشی کپور ان کے چچا ہیں۔ کرشمہ کپور ان کی بڑی بہن ہیں۔ کرینہ نے گریجوایشن کے بعد کامرس کے مضمون رکھ لیا اور دو سال پڑھنے کے بعد لاء کالج میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے لگیں ،اور ایک سال لاء پڑھنے کے بعد فیصلہ کیا کہ اسے اداکاری کرنا چاہیے جس کے بعد اس نے اندھیری ایکٹنگ انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لے کر اداکاری سیکھنا شروع کردی ۔واضح رہے کہ اداکارہ کی 2000 ئمیں پہلی فلم'' رفیوجی'' ریلیز ہوئی جس میں انھوں نے اپنی بہترین پرفارمنس پر فلم فیئر ایوارڈ جیتا ۔

2001 میں فلم ''مجھے کچھ کہنا ہے ''،''یادیں ''،''اجنبی ''،'' اشوکا'' ،''کبھی خوشی کبھی غم'' 2002میں''مجھ سے دوستی کروگی ''، ''جینا صرف میرے لیے ''2003میں فلم ''تلاش''،''میں پریم کی دیوانی ہوں''، ''ایل اوسی کارگل'' 2004میں ''چمیلی''، ''یوو''،''فدا''، ''اعتراض''، ''ہلچل'' 2005میں فلم ''بے وفا''، ''کیونکہ''، ''دوستی ''جب کہ 2006میں فلم ''36 چائنا ٹائون''،''چپکے چپکے''،''اومکارا''اور فلم ''ڈان'' میں پرفارم کیا ۔2007کے دوران فلم ''کیا لو اسٹوری ہے''،''جب وی میٹ''میں کام کیا، 2008میں فلم ''ہلہ بول''،''تلاش''،''روڈ سائیڈ رومیو''اور فلم ''گول مال ریٹرنز''میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

2009میں فلم ''لک بائی چانس'' ، ''بلیو'' ، ''کمبخت عشق''اور فلم ''تھری ایڈیٹس''میں فن کا جادو جگایا ۔2010میں فلم''ملیں گے ملیں گے''،''وی آر فیملی '' اور ''گول مال تھری'' میں صلاحیتوں کا اظہار کیا ۔2011میں فلم ''باڈی گارڈ''،''را۔ون''میں عمدہ کام کرکے داد پائی ، 2012میں اداکارہ کرینہ کپور نے فلم''اک میں اور اک تو''،''رائوڈی راٹھور''،''ہیروئن ''، ''ایجنٹ ونود''اور ''تلاش ''فلم میں جلوہ گر ہوئیں۔ اسی سال کرینہ کپور کی نئی فلم ''ستاگرہ'' بھی ریلیزہوئی جس نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ قائم کیے۔

مقبول خبریں