نیب کا شہباز شریف کی جائیداد کی منتقلی روکنے کا فیصلہ

شہبازشریف پرخاندان کے دوسرے افراد کے نام سے بے نامی جائیداد خریدنے کاالزام ہے اورنیب اس حوالے سے تحقیقات بھی کررہاہے۔


Numainda Express July 16, 2019
شہبازشریف پرخاندان کے دوسرے افراد کے نام سے بے نامی جائیداد خریدنے کاالزام ہے اورنیب اس حوالے سے تحقیقات بھی کررہاہے۔ فوٹو: فائل

نیب لاہور نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی جائیدادوں کی منتقلی روکنے کیلیے اداروں کو مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

برطانوی اخبار''ڈیلی میل''شائع ہونے پرخبرکے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے شہبازشریف کے وکلا لندن پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف کے وکلاآج لندن میں باضابطہ مشاورتی اجلاس منعقدکریں گے جس میں برطانوی اخبارڈیلی میل میں شائع ہونے والی خبرکیخلاف برطانوی عدالت میں مقدمہ دائرکرنے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائیگی۔

نامورقانون دان سلمان بٹ وکلاء کی ٹیم کی قیادت کریں گے، وکلا برطانوی قانون کیمطابق متعلقہ عدالت میں ہتک عزت اور ساکھ کونقصان پہنچانے کے حوالے سے مقدمہ کی دستاویزات تیارکریں گے۔

واضح رہے کہ شہبازشریف پر خاندان کے دوسرے افراد کے نام سے بے نامی جائیداد خریدنے کا الزام ہے اور نیب اس حوالے سے تحقیقات بھی کر رہا ہے۔

مقبول خبریں