ڈومیسٹک کرکٹ میں افغان پلیئرز کو شامل کرنے سے بھارت کا انکار

ماضی میں افغان کرکٹرز پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہے ہیں


Sports Desk July 20, 2019
ماضی میں افغان کرکٹرز پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہے ہیں ۔ فوٹو: فائل

بھارتی بورڈ کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز نے افغان پلیئرز کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شامل کرنے کی درخواست مستردکردی البتہ انٹرنیشنل میچز کے لیے متبادل وینیو دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

اس حوالے سے لکھنئو کا نام زیرغور ہے، بھارتی بورڈ نے ممبئی انڈینز کو بیرون ملک میچز کھیلنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کردیا۔

واضح رہے کہ ماضی میں افغان کرکٹرز پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہے ہیں مگر ان کا بورڈ اب بھارت کے زیادہ قریب ہے۔

مقبول خبریں