قلعہ عبداللہ میں 2 قبائل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق

تصادم کے بعد کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ پر ٹریفک معطل


ویب ڈیسک July 23, 2019
زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے فوٹو: فائل

ISLAMABAD: میزئی اڈہ میں 2 قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ میں 2 قبائل کے درمیان تصادم نے خونی شکل اختیار کرلی۔ دونوں جانب سے جدید اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ تصادم کے نتیجے میں کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مقبول خبریں