’’راون‘‘ میں کرینہ کو پہنائی گئی لال ساڑھی نیلام کرنے کا فیصلہ

راہول ڈریورڈ کا بیٹ اورلیونل میسی کا فٹ بال بھی نیلام ہوگا،جمع شدہ رقم اسپتال کو دی جائے گی


این این آئی September 16, 2013
نیلامی سے جمع ہوئی رقم ایک اسپتال کو دی جائے گی۔ فوٹو: فائل

بھارتی فلم اسٹار کرینہ کپورکو فلم راون میں پہنائی گئی لال ساڑھی نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم را ون میں کرینہ کپور نے جو لال ساڑھی پہنی تھی اس کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا گیا۔



لندن میں منعقد ہونے والی ایک امدادی تقریب میں اس ساڑھی کے علاوہ کرکٹر راہل ڈراوڈ کے بلے اور ارجنٹائن کے فٹ بالر لیونل میسی کی فٹ بال کی بھی نیلامی کی جائے گی۔اس نیلامی سے جمع ہوئی رقم ایک اسپتال کو دی جائے گی۔

مقبول خبریں