ڈیل اسٹین نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

36 سالہ پیسر نے 93 ٹیسٹ میں 439 وکٹیں اپنے نام کرکے ملکی تاریخ کے کامیاب ترین بولر کا اعزاز پایا۔


Sports Desk August 06, 2019
36 سالہ پیسر نے 93 ٹیسٹ میں 439 وکٹیں اپنے نام کرکے ملکی تاریخ کے کامیاب ترین بولر کا اعزاز پایا۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

36 سالہ پیسر نے 93 ٹیسٹ میں 439 وکٹیں اپنے نام کرکے ملکی تاریخ کے کامیاب ترین بولر کا اعزاز پایا،انھوں نے کہا کہ میں آج کھیل کے اس فارمیٹ سے دور جارہا ہوں جسے میں بہترین ورژن خیال کرتا ہوں، اس میں آپ کی ذہنی ، جسمانی اور جذباتی جانچ ہوتی ہے۔ انھوں نے تمام بہی خواہوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اسٹین نے 2004 میں انگلینڈ کیخلاف انٹرنیشنل ڈیبیو کیا اور آخری ٹیسٹ رواں برس فروری میں سری لنکا کیخلاف کھیلا تھا، وہ ون ڈے اور ٹوئنٹی20 میں جنوبی افریقہ کو دستیاب رہیں گے۔

مقبول خبریں